28 اکتوبر، 2024، 9:14 AM

دہشت گرد صہیونی حکومت کی حمایت بند کی جائے، ایرانی وزیرخارجہ کی برطانوی ہم منصب سے ٹیلفونک گفتگو

دہشت گرد صہیونی حکومت کی حمایت بند کی جائے، ایرانی وزیرخارجہ کی برطانوی ہم منصب سے ٹیلفونک گفتگو

ایرانی وزیرخارجہ عراقچی نے برطانوی ہم منصب سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے تاکید کی کہ صہیونی حکومت کی دفاعی اور سیاسی حمایت کا سلسلہ بند کیا جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لامی سے ٹیلفونک رابطہ کرکے مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

عراقچی نے صہیونی حکومت کی جانب سے ایران پر حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے بعض دفاعی اور فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے برطانوی وزیرخارجہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد صہیونی حکومت کی سیاسی اور دفاعی مدد کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران اپنی خودمختاری اور حاکمیت کے دفاع کے لئے اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کے تحت کسی بھی کاروائی سے گریز نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت عالمی برادری صہیونی حکومت کے اس جارحانہ اقدام اور غزہ اور لبنان میں بے گناہ عوام پر حملوں کی شدید مذمت کریں اور نسل کشی کو روکنے کے لئے موثر اقدامات انجام دیں۔

گفتگو کے دوران برطانوی وزیرخارجہ نے کہا کہ مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لئے فریقین کو صبر و تحمل سے کام لینے کی ضرورت ہے۔

News ID 1927740

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha